میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی ایوان نما ئندگان میں مسئلہ کشمیر کی گونج، بھارتی مظالم کیخلاف بل پیش

امریکی ایوان نما ئندگان میں مسئلہ کشمیر کی گونج، بھارتی مظالم کیخلاف بل پیش

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ نومبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکی ایوان نما ئندگان میں مسئلہ کشمیر کی گونج، رکن کانگرس راشدہ طلیب کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف بل پیش کر دیا، وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے بھارت سے ایک سودس روز سے جاری کرفیوختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی ایوان نمائندگان میں مسلم کانگریس وومن نے کشمیر سے متعلق قرارداد پیش کر دی۔ مسلم کانگریس وومن کی رکن رشیدہ طلیب نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بل کا مسوہ پیش کیا جس میں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی ہے ۔بل کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں سخت کرفیو کا نفاذ کیا ہوا ہے ۔ کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے ، اقوام متحدہ کو کشمیر تک رسائی فراہم کی جائے ۔بل کے مطابق محکمہ خارجہ امریکی کشمیریوں کی خاندانوں تک رابطے کو ممکن بنائے ۔ بھارت گرفتار کشمیری رہنماں اور شہریوں کو رہا کرے ، کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال بند کیا جائے ۔مقبوضہ وادی میں ایک سو دس روز سے صورتحال کشیدہ ہے ، کشمیری گھروں میں قید ہیں، انٹرنیٹ، موبائل سروس، ٹرانسپورٹ بدستور بند ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں