سبی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 5 کارندے ہلاک
ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۵
شیئر کریں
سی ٹی ڈی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی ،ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھے
دہشتگردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود اور اہم دستاویزات برآمد، سیکیورٹی ذرائع
انسداد دہشت گردی فورس نے سبی میں دہشت گردوں کو ہلاک کر کے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے مصدقہ اطلاع پر ضلع سبی میں کارروائی کی اور دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی سے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردہلاک ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور اہم دستاویزات برآمد ہوئیں جبکہ ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔


