بی این پی کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو سینیٹ رکنیت سے مستعفی
جرات ڈیسک
منگل, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے منحرف سینیٹر قاسم رونجھو نے سینیٹ رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ سینیٹر قاسم رونجھو نے پارٹی کو استعفیٰ جمع کرا دیا۔ قاسم رونجھو سینیٹ میں بی این پی مینگل کے پارلیمانی لیڈر بھی ہیں۔ بی این پی سینیٹر قاسم رونجھو وہیل چیئر پر پارلیمنٹ پہنچے
اس حوالے سے بی این پی کے سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ پارٹی اجلاس جاری ہے جس میں حتمی فیصلے ہوں گے، استعفیٰ موصول ہوا ہے جسے جا کر سینیٹ میں جمع کرائیں گے۔ واضح رہے کہ سردار اختر مینگل نے دونوں سینیٹرز سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔ بی این پی مینگل کی سینیٹر نسیمہ احسان اور قاسم رونجھو نے گزشتہ روز آئینی ترمیم کے حق میں فلور کراس کیا تھا۔