میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ، 17 کروڑ ڈالر سے متجاوز

بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ، 17 کروڑ ڈالر سے متجاوز

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے لگی، ستمبر 2023 میں براہ راست سرمایہ کاری 17 کروڑ ڈالر سے زیادہ رہی۔براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیاد پر 22 اور سالانہ بنیاد پر 54 فیصد اضافہ ہوا۔پاکستان میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے لگی، اسٹیٹ بینک نے ایف ڈی آئی اور بیلنس ا?ف پیمنٹ کا ڈیٹا جاری کردیا۔رپورٹ کے مطابق ستمبر میں براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری 17 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہی۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق براہِ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیاد پر 22 اور سالانہ بنیاد پر 54 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی تا ستمبر 2023 ملک میں 40 کروڑ ڈالر کی براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری ہوئی جبکہ جولائی تا ستمبر 2022 میں ملک میں 35 کروڑ ڈالر کی براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔واضح رہے کہ ستمبر میں ڈالر کی قیمت انٹربینک مارکیٹ میں 307 اور اوپن مارکیٹ میں 330 روپے پر تھی جس میں چند ہفتوں کے دوران بالترتیب 29 اور 50 روپے سے زائد کی کمی ہوچکی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں