میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے فارم ہاؤسز یا مقتل گاہیں،نوجوان لڑکیوں کو قتل کے بعد دفنانے کا انکشاف

کراچی کے فارم ہاؤسز یا مقتل گاہیں،نوجوان لڑکیوں کو قتل کے بعد دفنانے کا انکشاف

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی کے فارم ہاؤسز یا مقتل گاہیں بن گئی ہیںکراچی میں چند ماہ کے دوران 12 نوجوان لڑکیوں کو مبینہ قتل کے بعد دفنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے فارم ہاؤس میں ڈانس پارٹیز میں لڑکیوں کی ہلاکت کیسے ہوتی ہے,پارٹیز میں مرنے والی لڑکیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے ایس ایس پی ایس آئی یو جنید شیخ نے گرفتار ملزمان کے انکشافات کی روشنی میں تمام راز افشاں کردئییایس ایس پی جنید شیخ کے مطابق فارم ہاؤسز اور ڈانس پارٹیز میں لڑکیوں کا استعمال، جنسی ادویات کی اوور ڈوز سے موت ہوجاتی ہے,فارم ہاؤسز کا عملہ لاشیں خفیہ طریقے سے ٹھکانے لگا دیتا ہے,سچل میں 27 ستمبر اور جناح اسپتال میں 24 جون کو لڑکیوں کی موت بھی پارٹیز میں نشے کی اوور ڈوز کی وجہ سے ہوئی سچل سے کمبل میں لپٹی لڑکی کی لاش نے کئی راز کھول دئیے,قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری سے کیس سامنے آگیا فارم ہاؤس میں لڑکی کی ہلاکت پر سرکاری افسر نے لاش کو کمبل میں دبا کر ٹھکانے لگانے کا مشورہ دیا,جرم چھپانے اور ڈانس پارٹیوں میں فحاش نیٹ ورک چلانے کے الزام میں سرکاری افسر کو شامل تفتیش کیا جائے گا سرکاری افسر کے فارم ہاؤس کو سیل کردیا گیا، مینجر ، خاتون نائکہ سمیت چار ملزمان گرفتار ہیں،تفتیش میں انکشاف ہوا کہ بارہ نوجوان لڑکیوں کی لاوارث لاشیں ملیں، جن کی شناخت کی جارہی ہے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سچل,میمن گوٹھ,گڈاپ کے تھانوں کی حدود میں آباد فارم ہاؤسز پر تاحال ڈانس پارٹیاں,سالگرہ و جوڑوں کے نام فحاشی کا مکروہ دھندہ پورے آب و تاب سے چل رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس نیٹ ورک کے خلاف مؤثر کاروائی کب ہوگی اور ان کے ورثا کو انصاف بھی مل پائے گا یا ہمیشہ کی طرح یہ کیس بھی کیس کال کوٹھری کی نظر ہوجائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں