میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیوزی لینڈ میں مویشیوں کی ڈکار اور ریح خارج کرنے پر ٹیکس کے خلاف احتجاج

نیوزی لینڈ میں مویشیوں کی ڈکار اور ریح خارج کرنے پر ٹیکس کے خلاف احتجاج

جرات ڈیسک
هفته, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

نیوزی لینڈ میں مویشیوں کی ڈکار اور پر ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف ہزاروں کسانوں نے احتجاج کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ میں مویشیوں کی ڈکار اور ریح خارج کرنے پر ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف ہزاروں کسان سڑکوں پر نکل آئے۔ احتجاجی کسانوں نے ٹریکٹر پر ریلیاں نکالیں اور وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے خلاف نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے حکومت مخالف پلے کارڈز لہرا کر متوقع ٹیکس کے خلاف احتجاج کیا اور اسے کسان دشمن فیصلہ قرار دیا۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے چند روز قبل کہا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی اور گرین ہاس گیسز میں کمی کے لیے مویشیوں کے ڈکار لینے اور ریح خارج کرنے پر بھی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں