میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مہنگائی کے خاتمے کیلئے عمران خان کواقتدارسے باہرپھینکناہوگا،بلاول بھٹو

مہنگائی کے خاتمے کیلئے عمران خان کواقتدارسے باہرپھینکناہوگا،بلاول بھٹو

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے چارسدہ میں مہنگائی کے خلاف عوام کو موبلائز کرکے تاریخی مظاہرہ کرنے پر جیالوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی کے مسلسل مظاہروں میں عوام کی تاریخی شرکت سلیکٹڈ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔اپنے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا تسلسل جاری رکھیں۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نے تین سالوں میں ہی ملک کو مہنگائی کے اعتبار سے دنیا میں چوتھا ملک بنادیا، عمران خان کی غلط حکمت عملیوں کی وجہ سے آج ملک معاشی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیاہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مہنگائی کا شکار آج ہر پاکستانی جان چکا ہے کہ عمران خان ایک نااہل حکمران ہے۔مہنگائی سے نجات کے لئے عمران خان کو اقتدار سے باہر پھینکنا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں