میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا اعلان

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا اعلان، فیٹف کی جانب سے فروری 2022 تک پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ، ترکی، اردن اور مالے کو بھی گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے فیٹف کے27 میں 26 نکات پر عملدرآمد کیے جانے کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ سے خارج نہیں کیا گیا۔3 روز اجلاس کے خاتمے پر جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان نے 34 میں سے 30 شرائط پوری کر لی ہیں، منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اچھے اقدامات کیے گئے۔ تاہم پاکستان کو استغاثہ اور قانون سازی میں مزید کام کرنے اور اقوام متحدہ کی جانب سے بلیک لسٹ کیے گئے افراد کیخلاف کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے علاوہ ترکی، اردن اور مالے کو بھی گرے لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔جبکہ پاکستان کو فروری 2022 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فیٹف کے فیصلے سے قبل حکومتی ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں سے نکال دیے جانے کے فیصلے کیلئے پرامید ہیں۔ کچھ روز قبل اس حوالے سے وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے ترک خبرایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تمام نکات پر عملدرآمد کیا، پاکستان نے فیٹف کے27 میں 26 نکات پر عملدرآمد کیا، پاکستان فیٹف کے منصفانہ ہونے کا ایک ٹیسٹ کیس ہے،امید ہے فورم کسی سیاسی اقدام کیلئے استعمال نہیں ہوگا، بلکہ فیٹف غیرسیاسی رہے گا۔فروغ نسیم نے کہا کہ تعاون کرنے پر پاکستان چین اور ترک بھائیوں کا شکر گزار ہے۔ یاد رہے اس سے قبل ستمبر میں فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی ذیلی تنظیم نے پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف اہداف کے حصول میں نمایاں کامیابیوں کا اعتراف کیا تھا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ذیلی تنظیم ایشیائ￿ پیسیفک گروپ نے پاکستان کو دیئے گئے اہداف پر کارکردگی رپورٹ جاری کی تھی، جس میں ایف اے ٹی ایف اہداف پر حکومت پاکستان کی پیشرفت اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے انسداد منی لانڈرنگ سمیت بیش تر اہداف پر بہترین کارکردگی دکھائی، انسداد منی لانڈرنگ کے لئے بہتر قوانین بنائے، اس حوالے سے پاکستان کے اقدامات اطمینان بخش ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں