میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رزاق آباد8 تھانوں کی سرپرستی میں تیل چورمافیا سرگرم

رزاق آباد8 تھانوں کی سرپرستی میں تیل چورمافیا سرگرم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

رزاق آباد ٹریننگ سینٹرکے قریب غیرقانونی آئل ڈمپ پوائنٹ پر خوفناک آتشزدگی کے باجود ضلع ملیر کے 8 تھانوں کی سرپرستی میں منظم گروہ کوکنگ آئل ، ڈیزل اور کروڈ آئل سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرز ڈرائیورزکی ملی بھگت سے یومیہ لاکھوں روپے کا خوردنی تیل اور ڈیزل چوری کا نکاشاف ہوا ہے۔مذکورہ گروہ کے کارندے ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں بھی ملوث بتائے جاتے ہیں ، اسٹیل ٹائون، بن قاسم ، شاہ لطیف ٹائون ، قائد آباد ، سکھن ، ابراہیم حیدری ، سچل اور گڈاپ سٹی تھانے کے علاقے میں تیل چور مافیا کے کارندوں نے اپنے ڈمپنگ پوائنٹ بنا رکھے ہیں جہاں سے شہر کے مختلف علاقوں میں سوزوکی ، شہرورسمیت دیگر گاڑیوں کے ذریعے کوکنگ آئل اور ڈیزل سپلائی کیا جاتا ہے۔ مذکورہ گروہ کے کئی کارندے متعلقہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار بھی ہو چکے ہیں تاہم پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف درج مقدمات میں ہلکی نوعیت کی دفعات لگائی جاتی ہیں جس کے باعث ملزمان کوکورٹ سے ضمانت حاصل کرتے ہی مکروہ دھندے میں لگ جاتے ہیں۔تیل چورمافیا کے کارندے باہرآکر پولیس بھتہ میں اضافے کے بعد منظم دھندہ پولیس کی سرپرستی میں پھر سے شروع کردیتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر کے 8 تھانوں جن میں اسٹیل ٹائون ، بن قاسم ، شاہ لطیف ٹائون ، قائد آباد ، سکھن ، ابراہیم حیدری ، سچل اور گڈاپ سٹی کے علاقے میں گزشتہ کئی سالوں سے ایک منظم گروکے کارندے کراچی سے دیگر صوبوں کوکوکنگ آئل، ڈیزل اور کروڈ آئل سپلائی کرنے والے ٹینکرز ڈرائیورزکی ملی بھگت سے یومیہ ہزاروں لیٹرزکوکنگ آئل، ڈیزل اورکروڈ آئل چوری کیا جاتا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تیل مافیا کے کارندے خوردنی تیل چوری سے نکالنے کے لئے گھی کا 20 کلو والے کنستر، ڈیزل نکالنے کے لئے40 لیٹر کا گیلن اور کروڈ آئل ٹینکرز سے نکالنے کے لئے جنریٹر پمپ کا استعمال کرتے ہیں۔،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سکھن تھانے کے علاقے بھینس کالونی روڈ نمبر 12 کے پاس ایرانی ڈیزل کا بہت بڑا ڈمپنگ پوائنٹ قائم ہے جس کے سرپرست ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے کارندے بتائے جاتے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ گروہ کے کارندے بھی کوکنگ آئل چورمافیا کے کارندوں سے ڈیزل اور کھانے میں استعمال کیا جانے والا تیل کی خریداری میں ملوث ہیں ، ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سکھن تھانے کے علاقے میں چوری شدہ کوکنگ آئل اورڈیزل کے منظم گرو ہ کا سرغنہ زبیر عرف برمانڈو اپنے کارندوں جن میں رحمان ، جبران ، ناصر ، عالم ، طاہر ، آصف عرف ڈون، شاہد عرف کالا، خالد عرف شنکر ، سرفراز عرف ٹی ٹی شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں