سندھ اسمبلی اجلاس اپوزیشن جماعتوں نے اردو کو عزت دو کے نعرے لگا دیے
شیئر کریں
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں نے اردو کو عزت دو کے نعرے لگا دئیے۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس مچھلی بازار بن گیا، اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر آغا سراج درانی کی ڈائس کا گھیرؤا کرلیا۔اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اردو کو عزت دو کے نعرے لگائے گئے، اپوزیشن نے نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ شرم کرو حیا کرو، سیلاب متاثرین کا خیال کرو۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم ارکان اسمبلی قومی زبان اردو سے متعلق قرارداد پیش کرنا چاہتے تھے، واضح رہے کہ محمود اچکزئی نے پی ڈی ایم کے کراچی اجلاس کے دوران اردو زبان سے متعلق تقریر کی تھی۔اپوزیشن ارکان کی نعرے بازی کے بعد پیپلزپارٹی ارکان نے بھی نشستوں پر کھڑے ہوکر نعرے لگانا شروع کردئیے، حکومت اور اپوزیشن کی نعرے بازی کے دوران وقفہ سوالات ختم ہوگئے۔سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی جانب سے تین اہم قرارداد پیش بحث نہ ہونے پر اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس کا بائیکاٹ کر کے احتجاج کیا پی ٹی آئی اراکین اسمبلی نے دو ماہ گذرنے کے باوجود سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد نہ ہونے پر قرارداد پیش کی، محمود خان اچکزئی کی جانب اردو ز بان کی تضحیک کرنے پر قانونی کارروائی کرنے کے لئے بھی قرارداد پیش کی گئی، پی ٹی آئی اراکین نے کراچی میں عالم دین مولانا عادل کی قتل کی مزمتی قرارداد بھی پش کی۔ جس پر بحث نہ ہونے کی اجازت ملنے پر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے سخت احتجاج کیا۔ سند اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا گزشتہ دو ماہ سے سندھ کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے کچھ نہیں کیا جاسکا ہے۔ لاکھوں ایکڑ زرعی زمین متاثر ہوچکی ہے ہزاروں خاندان سڑکوں کے کناروں پر عارضی جگیاں بنا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ سندھ حکومت کے ایریگیشن محکمہ کی نااھلی کی وجہ سے نہ صحیح طریقے سے کئنالوں، سیم نالوں کی بھل صفائی نہ ہوسکی نہ بند پکے کئے گئے۔ برساتی پانی کی کے لئے قردرتی راستوں پر بھی قبضے کرائے گئے ایریگیشن کی نااھلی کی وجہ سے عوام زیادہ ڈوبی ہے۔ سندھ حکومت کے وزیروں اور مشیروں اور بااثر سیاسی لوگوں نے اپنی زمینیں بچانے کے لئے غریبوں کی زمینیں اور گوٹھ ڈبو دیئے ہیں۔