سندھ بھر میں ضلع کونسلز، ٹائون کمیٹیز کو3 ارب جاری
شیئر کریں
(رپورٹ: علی کیریو)محکمہ خزانہ سندھ نے کراچی کے 5 اضلاع سمیت سندھ بھر کے ضلع کائونسلز، ٹائون کمیٹیز کو رواں ماہ3 ارب روپے جاری کردیئے ہیں، کئی شہروں میں ٹائوں ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملیں اور شہر کچرے کے ڈھیر ہیں۔ جراٗت کو موصول ہونے دستاویز کے مطابق حکومت سندھ کے محکمہ خزانہ نے کراچی میونسپل کارپوریشن، ضلع میونسپل کارپوریشن، میونسپل اور ٹائون کمیٹیزکو آکتوبر میں بڑی رقم جاری کی گئی ہے، ڈسٹرکٹ کائونسل کراچی کو 8کروڑ 30 لاکھ روپے، ڈی ایم سی ملیر کو 10 کروڑ 10لاکھ روپے، ڈی ایم سی سینٹرل کو 22 کروڑ، ڈی ایم سی سائوتھ کو 7کروڑ 90 لاکھ، ڈی ایم سی ویسٹ کو 24 کروڑ، ڈی ایم سی ایسٹ کو 8 کروڑ ، ڈی ایم سی کورنگی کو 15کروڑ 90 لاکھ روپے جاری کیئے گئے ہیں، خطیر رقم ترقیاتی کاموں اور ملازمین کی تنخواہوں کے لئے جاری کیئے گئے ہیں، بدین کو ایک کروڑ 50 لاکھ ، دادو کو 2 کروڑ 50لاکھ، میونسپل کمیٹی میرپورخاص کو 4 کروڑ 60 لاکھ، میونسپل کمیٹی ٹھٹہ کو ایک کروڑ 20 لاکھ، عمرکوٹ کو ایک کروڑ 60لاکھ، ٹنڈو محمد خان میونسپل کمیٹی کو 2 کروڑ، سجاول ٹاون کمیٹی کو ایک کروڑ روپے جاری کیئے گئے ہیں۔ جبکہ سندھ کی 23اضلاع کی ضلعہ کائونسلز کو 52کروڑ روپے جاری کیئے گئے ہیں، بدین کو 2 کروڑ 90 لاکھ، دادو کو 3 کروڑ، حیدرآباد کو ایک کروڑ 80 لاکھ روپے فراہم کیئے گئے ہیں، جامشورو کو ایک کروڑ 50 لاکھ، لاڑکانہ ضلع کائونسل کو ایک کروڑ 90 لاکھ، شہید بینظیرآباد کو 2 کروڑ 80 لاکھ روپے ، سکھر کو 2 کروڑ 70 لاکھ جاری ہو گئے ہیں۔ سندھ بھر کے تمام ضلع کائونسلز اور ٹائون کمیٹیز کو کروڑوں روپے جاری ہونے کے باوجود ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں ہوئی جس کی وجھ سے ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے، جبکہ کراچی، حیدرآباد،سکھر، لاڑکانہ اور دیگر شہر کچرے کا ڈھیر بنے ہوئے ہیں، شہروں میں کئی ماہ سے صفائی نہیں ہوئی اور سیوریج کا پانی روڈ پر بہتا ہے۔