میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تیز رفتار ٹینکر نے 6 گاڑیوں کو روند ڈالا

تیز رفتار ٹینکر نے 6 گاڑیوں کو روند ڈالا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

شہر قائد کے علاقے زمزمہ میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے متعدد گاڑیوں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے زمزمہ میں ٹینکر چلانے کی تربیت لینے والے 17 سالہ ڈرائیور نے 6 گاڑیوں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے پولیس نے کم عمر ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق ٹینکر ڈرائیور عامر کی عمر 17 سال ہے جو ساتھی ڈرائیور کی ہدایت پر ٹینکر چلا رہا تھا، حادثہ رونما ہوا تو ٹینکر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔حادثے کے نتیجے میں گاڑیوںکو نقصان پہنچا، زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے ڈرائیور عامر کو گرفتار کرکے ٹینکر کو قبضے میں لے لیا۔ زمزمہ کی مصروف شاہراہ پر ٹریفک پولیس موجود ہوتی ہے لیکن کم عمر ڈرائیور کو کسی نے نہیں روکا جب حادثہ رونما ہوا تو پولیس اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں