میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فاطمہ بھٹو کو گورنر بنانے کی دھمکی کے بعد بلاول بھٹو نے معاملات سنبھالے

فاطمہ بھٹو کو گورنر بنانے کی دھمکی کے بعد بلاول بھٹو نے معاملات سنبھالے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اکتوبر ۲۰۲۰

شیئر کریں

(رپورٹ: علی کیریو)اسلام آباد کے مقتدر حلقوں کی جانب سے 2 دن پہلے سندھ میں گورنر راج نافذ کرنے اور فاطمہ بھٹو کو گورنر بنانے کی دھمکی دینے کی اطلاعات ہیں، دھمکی کے بعد بلاول بھٹو نے معاملات سنبھالے۔ جراٗت کو ذرائع نے بتایا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری اور آزادی کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، بعد میں آئی جی پولیس مشتاق مہر سمیت 58 افسران نے چھٹی کی درخواست دے دی، جس پر مقتدر حلقے حرکت میں آئے اور حکومت سندھ کی اعلیٰ شخصیات کو کہا کہ پولیس افسران خود چھٹی پر جارہے ہیں یا ان کو یہ ہدایت حکومت سندھ نے دی ہے،اگر پولیس افسران حکومت سندھ کی ہدایت پر چھٹی پر جارہے ہیں تو بڑا اقدام اٹھایا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتدر حلقوں نے پیغام بھیجا کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کرکے فاطمہ بھٹو یا پیپلز پارٹی کے ہی کسی اہم شخص کو گورنرمقرر کیا جائے گا، اس اقدام سے کئی سال تک پی پی سیاست اور حکومت سے دور ہوجائے گی۔ ذرائع کے مطابق صورتحال کو دیکھتے ہوئے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سامنے آئے اور مقتدر قوتوں سے رابطہ کرکے معاملات سنبھال لیئے، جس کے بعد آئی جی پولیس مشتاق مہر نے اپنی چھٹی کی درخواست واپس لے لی اور بیان بھی جاری کیا۔ معاملے پر پی پی ایم پی ایز اور رہنمائوں سے بات کی گئی لیکن پی پی رہنمائوں نے بات کرنے سے انکار کردیا اور چپ سادھ لی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں