میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلی اکائونٹس کیس ، آصف زرداری ، فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

جعلی اکائونٹس کیس ، آصف زرداری ، فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیراہ فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کردی ۔ منگل کو جج محمد بشیر نے جعلی اکائونٹس کیس کی سماعت کی جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے دونوں رہنمائوں کو عدالت میں پیش کیا گیا عدالت نے سابق آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12نومبر کی توسیع کر دی ۔آصف زرداری کی جیل میں سہولیات فراہمی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ۔سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ نے استدعا کی ان کے موکل کو جیل میں ذاتی مشقتی فراہم کیا جائے ۔وکیل صفائی نے عدالت کو اپنایا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے باوجود زردرای کو ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا، جیل حکام سے پوچھا جائے کیوں عمل نہیں کیا جا رہا۔عدالت نے سابق صدر کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔پیشی کے موقع پر ڈپٹی چیئر مین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، نفیسہ شاہ، شیری رحمان، بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو، نیئر بخاری اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما ملاقات کے لیے عدالت پہنچے تھے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں