میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل سے پمز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل سے پمز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل سے پمز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ جیل حکام نے احتساب عدالت سے ہسپتال منتقلی کیلئے انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل سے پمز ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جیل حکام نے احتساب عدالت سے ہسپتال منتقلی کیلئے انتظامیہ کو خط لکھ دیا ،ضلعی انتظامیہ کا پمز ہسپتال کو سب جیل قرار دینے پر غور کر رہی ہے ۔ میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔ادھر میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور کے جو ڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کر دی گئی۔ عدالت نے دونوں کو 12 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں