میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ سندھ سے اول پوزیشن حاصل کرنیوالے اخبار فروش کے بیٹے کی ملاقات

وزیراعلیٰ سندھ سے اول پوزیشن حاصل کرنیوالے اخبار فروش کے بیٹے کی ملاقات

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

کامرس انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اخبار فروش کے بیٹے انس حبیب نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ۔ منگل کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مرس انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اخبار فروش کے بیٹے انس حبیب نے ملاقات کی ،وزیراعلیٰ سندھ نے طالبعلم انس حبیب کو اعلیٰ تعلیم کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے بھرپور تعاون کرنے کی دہانی کرائی۔وزیراعلی سندھ نے طالب علم کا موبائل نمبر لیا اور کہا کہ کوئی بھی مسئلہ ہو تو آپ بلا جھجھک فون کریں۔مراد علی شاہ نے سندھ کی معیشت پر کتاب بھی طالبعلم انس کو تحفے میں دی جبکہ ان کے والد محمد حبیب کو وزیراعلیٰ ہائوس کی شیلڈ پیش کی اور کہا کہ ہونہار طالب علم کی کامیابی کا سہرا آپ کے سر ہے اس لیے اس کے مستحق آپ ہیں۔واضح رہے کہ 19 اکتوبر کو کراچی اعلیٰ ثانوی تعلیم بورڈ کی جانب سے انٹر کامرس کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا جس میں ہونہار طالب علم انس حبیب نے 1100 نمبر میں سے 969 لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔انس حبیب کراچی کے علاقے صدر کی ایمپریس مارکیٹ میں 45 سال سے اخبار فروخت کرنے والے محمد حبیب کا بیٹا ہے جس نے کامرس انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں پہلی پوزیشن لے کر اپنے بوڑھے والدین اور بہن کا سر فخر سے بلند کرکے ان کی خواہش پوری کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں