میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ملاقات کیلئے نہ بلانے پر پی ٹی آئی کی عجیب منطق

وزیراعظم کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ملاقات کیلئے نہ بلانے پر پی ٹی آئی کی عجیب منطق

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ اکتوبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

پیپلزپارٹی نے شکوہ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کراچی آتے ہیں مگر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو ملاقات کیلئے نہیں بلاتے، جس پر پی ٹی آئی نے عجیب منطق پیش کردی۔وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جب بھی کراچی آتے ہیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ملاقات کیلئے نہیں بلاتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اس لیے ملنا نہیں چاہتے کہ وہ جانتے ہیں کہ وزیراعلیٰ سندھ کا مقدمہ پیش کریں گے، جس کا ان کے پاس کوئی جواب نہیں۔جس پر پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ اگر مراد علی شاہ کو بلایا اور مراد علی شاہ نہیں آئے تو وزیراعظم کی بے عزتی ہوگی۔ مشیر کے جواب پر فردوس شمیم نے کہاکہ وزیراعلیٰ کو ملنا ہے تو خط لکھیں، جس پر مرتضی وہاب نے کہا کہ لگتا ہے کہ وزیراعظم وزیراعلیٰ کے سوالوں کا جواب دینے سے کترا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں