تصویر سے جرم ثابت نہیں ہوتا،مکمل ویڈیو چاہیے ،پی سی بی
ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ اکتوبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے کہا ہے کہ تصویر سے کسی کا جرم ثابت نہیں ہوتا ،مکمل ویڈیو ملنے پر ہی تحقیقات آگے بڑھ سکتی ہیں ۔اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل معاملے پر پی سی بی نے عرب میڈیا کی مکمل ویڈیو طلب کرلی ۔عمراکمل نے دبئی کے ہوٹل میں بھارتی سٹے باز انیل منور کے ساتھیوں سے بیگ کیوں لیا؟کیا پاکستانی بیٹسمین وہ بیگ اپنے ساتھ لے کر گئے ؟ان سوالات کی تحقیقات کے لئے پی سی بی نے چینل انتظامیہ سے مکمل ویڈیو مانگ لی ہے ۔کرکٹ آسٹریلیا نے اسکینڈل میں اپنے کسی بھی کرکٹر کے ملوث ہونے سے انکارکیا ۔انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز نے بھی اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر تمام معلومات آئی سی سی کو فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔عرب ٹی وی نے دستاویزی ثبوت کے دعویٰ کے ساتھ ایک رپورٹ میں انکشاف کیا کہ 2011-12 کے دوران 15 انٹرنیشنل میچوں میں اسپاٹ فکسنگ کی نشاندہی کی گئی۔