کالا دھن ، سینکڑوں بینک اکاؤنٹس اچانک خالی ہونے لگے
ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ اکتوبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
بینک اکاؤنٹس میں موجود بڑی بڑی رقمیں اچا نک نکالی جانے لگی ہے۔ اطلاعات کے مطابق برسوں سے رشوت اور بدعنوانی کا کالا پیسہ سنبھالنے والے بینک اکاؤنٹس محفوظ نہ رہے ۔ ایف آئی اے کی مسلسل کارروائیوں کے بعد کالا دھن جمع کرنے والوں خوف زدہ ہوکر بینک اکاؤنٹس سے بھاری رقوم نکال رہے ہیں ۔ کراچی میں لین دین اب حوالہ اور کیش کے ذریعے ہونے لگا ہے ۔ جبکہ لین دین کو محفوظ بنانے کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں بھی خرید نے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔اب تک سامنے آنے والے چھ سو جعلی اکاؤنٹس کی تحقیقات بھی جاری ہیں جس میں سیاسی رہنماؤں کے بعد اہم شخصیات، سرکاری افسران اور تاجروں کے نام سامنے آنے کا بھی امکان ہے ۔