آئی ایم ایف کے بجائے سعودی عرب سے قرض لینے کے خواہشمند ہیں،عمران خان
ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ اکتوبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بجائے سعودی عرب سے قرض لینے کے خواہشمند ہیں۔وزیراعظم نے سعودی عرب روانگی سے قبل برطانوی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو دیا جس میں کہا کہ دوست ممالک کے قرضوں یا آئی ایم ایف سے قرض لیے بغیرکوئی چارہ نہیں۔ان کا کہناتھاکہ پاکستانی معیشت کی بہتری کے لیے سعودی عرب سے قرض لینے کے خواہش مند ہیں۔عمران خان نے یہ بھی کہاکہ ملک کو تاریخ کے سب سے بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے ، ہمارے پاس دو تین ماہ سے زیادہ کے زرمبادلہ ذخائرنہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ سعودی صحافی کے معاملے پر تحقیقات کے نتائج آنے کا انتظار ہے ،امید ہے کہ تحقیقات کے نتیجے میں ذمہ داروں کو سزا ملے گی ۔