ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا درجنوں مریض ادوایات سے محروم
شیئر کریں
ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا درجنوں مریض ادوایات سے محروم ، سول اسپتال میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو سندھ حکومت کی جانب سے دی جانے والی ادویات ختم ہو گئی، مریضوں کو ادویات نہ ملنے کے باعث سخت دشواری کا سامنا چند روز میں ہیپاٹائٹس کی ادویات مریضوں کو فراہم کر دی جائینگی، ڈاکٹر کا موقف۔تفصیلات کے مطابق ضلع ٹنڈو محمد خان و گرد نوا ح سے تعلق رکھنے والے رہائشی غریب ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا درجنوں مریضوں کو سول اسپتال ٹنڈو محمد خان سے ادویات کی فراہمی بند کر دی گئی جس کے باعث مریضوں کو سخت دشواری کا سامنا ہے ، سماجی رہنما پپو بلوچ نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا مریضوں کو ادویات کی عدم فراہمی سے مریضوں میں تشویش پائی جاتی ہے ، جبکہ بروقت ادویات نہ ملنے کے باعث مریضوں کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، یہ سب سول اسپتال انتظامیہ کی نااہلی کی سبب ہو رہا ہے، اگر سول اسپتال انتظامیہ وقت پر حکومت سندھ سے ادویات کی ڈمانڈ کرتی تو شاید ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ادویات کے حصول میں دشواری کا سامنہ نہ اٹھانا پڑتا، رابطہ کرنے پر سول اسپتال میں موجود ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ سندھ حکومت کو ادویات کی فراہمی کا لیٹر بھیج دیا گیا ہے، دو سے تین روز میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا جائیگا۔