میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں تعینات سعودی قونصل جنرل محمدعبداللہ عبدالدائم کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

کراچی میں تعینات سعودی قونصل جنرل محمدعبداللہ عبدالدائم کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

منتظم
اتوار, ۲۲ اکتوبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی میں تعینات سعودی قونصل جنرل محمدعبداللہ عبدالدائم ہفتہ کی علی الصبح کراچی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے ہیں۔سعودی قونصل خانے کے ذرائع کے مطابق کراچی میں تعینات سعودی قونصل جنرل محمدعبداللہ عبدالدائم کو رات گئے دل کی تکلیف محسوس ہوئی، جس پر انہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیاتاہم وہ جاںبر نہ ہوسکے اور خالق حقیقی سے جاملے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں جاری عمرہ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا تھا،جس میں انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال صرف کراچی اور اسلام آباد کے قونصل خانوں نے 16 لاکھ پاکستانیوں کو عمرہ ویزے جاری کئے جبکہ رواں سال بھی روزانہ 6سے 9 ہزار ویزے صرف کراچی سے جاری کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال عمرہ زائرین میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانیوں کی تھی ، دنیا بھر سے آنے والے عمرہ زائرین میں پاکستانیوں کا تناسب 23 فیصد رہا۔انہوں نے کہاکہ سعودی حکومت نے عمرہ ویزوں کے اجرا کو آسان اور تیزترین بنا دیا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں