میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
این آئی سی وی ڈی، پلمبر حسن مصطفی کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی چیلنج

این آئی سی وی ڈی، پلمبر حسن مصطفی کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی چیلنج

ویب ڈیسک
پیر, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۵

شیئر کریں

ادارہ امراض قلب میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس 24 ستمبر کو سماعت کے لئے مقرر
ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے سروس رولز کی خلاف ورزی کی، درخواست گزاروں کا موقف

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈیزیزز (NICVD) میں ہیڈز آف ڈپارٹمنٹس کی غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی حتمی سماعت 24ستمبر 2025کو صبح 11 بجے عدالت میں مقرر کر دی گئی ہے ۔یہ کیس (CP No. 769/2025اور CP No. 1781/2025) کے تحت دائر کیا گیا ہے ، جس میں ایک پلمبر حسن مصطفی کی بطور ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں کے مطابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی نے سروس رولز کی خلاف ورزی کی، جس کے باعث قومی خزانے کو بھاری نقصان ہوا۔ ان تعیناتیوں، بالخصوص پلمبر کی بطور ایڈمنسٹریٹر پوسٹنگ، کی ذمہ داری براہِ راست ایگزیکٹو ڈائریکٹر پر عائد کی گئی ہے ۔اس مقدمے میں داؤد اور دیگر افراد کو بھی فریق بنایا گیا ہے ۔ کیس نے طبی ماہرین اور عوامی حلقوں میں گہری تشویش پیدا کر دی ہے ، کیونکہ یہ براہِ راست شفافیت، میرٹ اور گورننس پر اثر انداز ہو رہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں