میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کے الیکٹرک صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

کے الیکٹرک صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاریاں

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کے الیکٹرک نے صارفین کیلئے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔نیپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی اکاون پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت 3اکتوبر کو ہوگی۔رپورٹ کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا، منظوری کی صورت میں صارفین پر 1 ارب کا بوجھ پڑے گا۔دوسری جانب نیپرا نے کے الیکٹرک کے جولائی کے ایف سی اے کا فیصلہ تاحال جاری نہیں کیا۔ کے الیکٹرک نے ماہ جولائی کیلئے بھی 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔نیپرا نے جولائی کے ایف سی اے کی درخواست پر 29 اگست کو سماعت کی تھی۔ جولائی کے ایف سی اے کا صارفین پر 6 ارب 20 کروڑ 60 لاکھ روپے کا بوجھ پڑے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں