میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعلیٰ سندھ کے سابق معاون خصوصی گرفتار، 5 کلو چرس اور کلاشنکوف برآمد

وزیراعلیٰ سندھ کے سابق معاون خصوصی گرفتار، 5 کلو چرس اور کلاشنکوف برآمد

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پولیس نے وزیراعلیٰ سندھ کے سابق معاون خصوصی سردار اسماعیل ڈاہری کو گرفتار کرکے پانچ کلو چرس اور کلاشنکوف برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے تھانہ اے سیکشن پولیس نے آٹو بھان روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے سابق معاون خصوصی اسماعیل ڈاہری اور اسکے ساتھی عنایت اوٹھو کو گرفتار کرلیا۔چیکنگ کے دوران اسماعیل ڈاہری کی گاڑی V8 نمبر 2345 سے کلو سے زائد چرس اور ایک عدد بغیر لائیسنس کلاشنکوف برآمد ہوئی۔ بغیر رجسٹریشن کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔جس کے بعد اس سابق معاون خصوصی اور ساتھی کیخلاف منشیات اور اسلحہ رکھنے کے دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے اپنے ابتدائی بیان میں منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔سابق معاون خصوصی جس گاڑی میں سوار تھے وہ بھی بغیر رجسٹریشن ہے،۔ بغیر رجسٹریشن کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔دونوں کے خلاف ماضی میں کئی مقدمات درج ہیں مزید ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں