میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیٹرولیم نرخوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے لگی، کم آمدن والا طبقہ شدید متاثر

پیٹرولیم نرخوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے لگی، کم آمدن والا طبقہ شدید متاثر

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے۔ اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے لگیں، جس سے کم آمدن والا طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ملک میں ایک ہفتے مہنگائی کی شرح میں0.25 فیصد کمی کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ ہونا شروع ہوگیا۔ حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.93فیصد اضافہ ہوگیا جب کہ سالانہ بنیاد پر مہنگائی 38.66فیصد کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، ملک میں مہنگائی سے 29ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175روپے ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جس کے لیے مہنگائی کی شرح 41فی صد رہی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جب کہ 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی 38.99 فیصد ہوگئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں چکن8.49، لہسن5.19، پیاز 3.02،پیٹرول 8.53فیصد، ڈیزل 5.54فیصد جب کہ ماچس کی ڈبیا 1.42 فیصدمہنگی ہوئی۔اس کے علاوہ ایک ہفتیمیں ٹماٹر 11.11 فیصد،چائے کی پتی0.17،چینی3.57 فیصد،آلو1.89 فیصد،آٹا0.77 فیصد،گڑ0.62 فیصد ،سرسوں کا تیل0.45 فیصد ،دال چنا0.18فیصد اور ویجی ٹیبل گھی 0.31فیصد سستا ہوا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں