میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بیرونی سرمایہ کاروں کوراغب کرنا اولین ترجیح ہے ، انوار الحق کاکڑ

بیرونی سرمایہ کاروں کوراغب کرنا اولین ترجیح ہے ، انوار الحق کاکڑ

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی تمام توجہ کاروبار دوست ماحول پیداکرنے پر مرکوز ہے، حکومت امریکا پاکستان بزنس کونسل کی تجاویز کا خیر مقدم کرے گی، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نظام پر یقین رکھتے ہیں۔نگران وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس کے موقع پر یو ایس پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے کارپوریٹ سیکٹرکو پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ اور نتیجہ خیزتعلقات کو مزید بڑھانے کیلئے طریقے اور ذرائع پر غورکرنا چاہیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کے تمام شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کو راغب کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی توجہ کاروبار دوست ماحول پیدا کرنے پر مرکو ز ہے، اس سلسلہ میں تمام تجاویز کا خیرمقدم کیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں