عالمی بینک کا پاکستان میں معاشی اصلاحات کا نیا پروگرام شروع
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
عالمی بینک نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کا نیا پروگرام شروع کردیا، سرکاری اخراجات کے بہتر استعمال کا جائزہ لیا جائے گا۔عالمی بینک کا کہنا ہے کہ اصلاحاتی پروگرام کے تحت اہم معاشی امور پر عوامی بحث کرائی جائے گی۔نئے پروگرام کے تحت سماجی تحفظ کے پروگرام کا جائزہ لیا جائے گا، کم عمر بچوں اور بچیوں میں غذائی قلت کے مسئلے پر بحث کی جائے گی۔عالمی بینک نے کہا کہ پاکستان میں غیر مساوی ٹیکسوں کے نظام کی بہتری پر غور ہوگا، برآمدات اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر بھی بحث ہوگی۔عالمی بینک نے مزید کہا کہ توانائی، زراعت اور سرکاری اداروں کی بہتری کے امور پر بھی غور ہوگا۔