خواجہ آصف نے جسٹس عائشہ کیخلاف کردار کشی پر مبنی الزامات مسترد کر دئیے
ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۳
شیئر کریں
سابق وفاقی وزیر اور سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف نے سپریم کورٹ میں تعینات پاکستان کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کے حوالے سے نامناسب دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی تقرری کے عینی شاہد ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک وی لاگ میں جسٹس عائشہ ملک کی پیشہ ورانہ اور نجی زندگی سے متعلق دعوے کرتے ہوئے ان کی لاہور ہائیکورٹ میں تقرری کو سفارش کا نتیجہ قرار دیا گیا تھا۔خواجہ آصف نے اس ایکس پوسٹ کو شیئرکرتے ہوئے کہا کہ عام حالات میں وہ اس پر تبصرہ نہ کرتے اور نہ ہی وہ جج صاحبہ کو ذاتی طور پرجانتے ہیں لیکن وہ اس پارلیمنٹری کمیٹی کے رکن تھے جس کے ذمہ جج صاحبان کی تقرری کنفرم کرنا ہوتی ہے۔خواجہ آصف کے مطابق اس ویڈیو میں ’کہانی‘ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔