میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صحافی، دانشور اور افسانہ نگار شیخ مقصود الہٰی انتقال کر گئے

صحافی، دانشور اور افسانہ نگار شیخ مقصود الہٰی انتقال کر گئے

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

برطانیہ میں اردو کی ترقی اور ترویج کی وجہ سے دنیا بھر میں معروف افسانہ نگار شیخ مقصود الہٰی 89 برس کی عمر میں بریڈ فورڈ میں انتقال کر گئے۔ حکومت پاکستان نے دس برس قبل انہیں اردو ادب کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسن کارکردگی دیا تھا۔ تفصیلات  کے مطابق شیخ مقصود الہٰی  نیشنل بنک سے وابستہ رہے، ان کے 9 افسانوی مجموعے شائع ہو چکے ہیں۔ شیخ مقصود الہٰی کی ادبی سرگرمیوں کے باعث پاکستان میں ان پر پی ایچ ڈی کی گئی جب کہ ان ہی خدمات کے عوض بریڈ فورڈ یونیورسٹی نے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دی۔ مرحوم کچھ عرصے سے علیل تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ، تین بیٹیاں، دوبیٹے اور چاہنے والوں کا وسیع حلقہ سوگوار چھوڑا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جمعہ کو ویسٹ گیٹ جامع مسجد بریڈ فورڈ میں ادا کی گئی جب کہ سیمنٹری روڈ قبرستان میں دفن کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں