میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شیخ رشید کا اغوا کیس: لاہور ہائی کورٹ  نے پولیس رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی

شیخ رشید کا اغوا کیس: لاہور ہائی کورٹ نے پولیس رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بیچ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے مبینہ اغوا کیس میں پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی، عدالت نے آر پی او خرم علی 26 ستمبر کو مکمل تفصیل کے ساتھ خود پیش ہونے کی ہدایت کر دی ۔ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید احمد، ان کے بھتیجے شیخ شاکر اور اسٹاف ممبر شیخ عمران کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے راولپنڈی پولیس کی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور آر پی راولپنڈی کو 26 ستمبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ سی پی او راولپنڈی نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کی گرفتاری اسلام آباد سے ہوئی، ہمیں اس کا کوئی علم نہیں جس پر عدالت نے کہا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے پولیس کو علم نہ ہو۔ عدالت نے کہا کہ لاعلمی رپورٹ ناقص ہے، اسے مسترد کرتے ہیں، لہذا آر پی او خرم علی 26 ستمبر کو مکمل تفصیل کے ساتھ خود پیش ہوں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں