میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آڈیو لیک کیس، بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل

آڈیو لیک کیس، بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے طلبی کا نوٹس معطل

جرات ڈیسک
جمعه, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیولیک کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس معطل کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے درخواست پر سماعت کی۔ دورانِ سماعت بشری بی بی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ لطیف کھوسہ نے نوٹس معطل کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ مرکزی کیس اسی عدالت میں پہلے سے زیرسماعت ہے، جس کی سماعت 30اکتوبرکیلئے مقرر ہے، کیس زیرالتوا ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے 19 ستمبرکوطلبی نوٹس جاری کر دیا ۔ ایف آئی اے وائس میچنگ کرنا چاہتی ہے۔ جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کس چیز کے ساتھ وائس میچنگ کرانا چاہتی ہے؟  لطیف کھوسہ نے بتایا کہ نوٹس میں ایف آئی اے نے وائس میچنگ کرنے کا کہا ہے۔ عدالت نے ایف آئی اے طلبی کانوٹس معطل کرتے ہوئے آئندہ ہفتے فریقین کودلائل کیلئے طلب کرلیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں