میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بحریہ ٹاؤن، نیب کا مختیارکار تھانہ بولا خان آفس پر چھاپہ، ریکارڈ کی چھان بین

بحریہ ٹاؤن، نیب کا مختیارکار تھانہ بولا خان آفس پر چھاپہ، ریکارڈ کی چھان بین

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) 18 سو ایکڑ کے کھاتے بنا کر بحریہ ٹاؤن کے حوالے کرنے کا مامرہ، نیب کا مختیارکار تھانہ بولا خان آفیس پر چھاپہ، رکارڈ کی چھان بین، تمام ریکارڈ بھی طلب، تحصیل تھانہ بولا خان کی دیھ مول میں 18 سئو ایکڑ زمین کے کھاتے بنا کر بحریہ ٹاؤن کو دئے گئے، تفصیلات کے مطابق ضلع جامشورو میں زمینوں میں ہیراپھیری اور غیرقانونی کھاتے بنانے پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جامشورو ضلع کے تحصیل تھانہ بولا خان کی دیھ مول میں 18 سئو ایکڑ زمین کے کھاتے بنا کر بحریہ ٹاؤن کے حوالے کرنے پر نیب نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، نیب ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفیس جامشورو میں واقع مختیارکار تھانہ بولا خان کی آفیس میں چھاپہ مارا، نیب ٹیم نے متعلقہ افسران سے دیھ مول کا 2015ع سے 2023ع تک تمام رکارڈ طلب کرتے ہوئے رکارڈ کی چھان بین کی، واضح رہے کہ بحریہ ٹاؤن 2016ع سے 2021ع تک دیھ مول میں 18سئو ایکڑ زمین کی خریداری دکھائی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں