کراچی کی 39 یوسیز میں پولیو وائرس کی تصدیق ملک کے پانچ بڑے شہروں میں بھی کسیزموجود
شیئر کریں
شہرقائدمیں پولیو وائرس بلدیہ ٹائون، گڈاپ، ناظم آباد اور کیماڑی کی یوسیز میں پایا گیا،ہنگامی انسدادپولیومہم شروع
محکمہ صحت نے پشاور، سوات ،بنوں ،جنوبی وزیرستان، راولپنڈی کے سیوریج کے پانی میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کردی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی 39 یوسیز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔کراچی کی 39 یوسیز کے سیوریج سے حاصل کیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، اتنی بڑی تعداد میں یوسیز میں پولیو وائرس کی موجودگی نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔رپورٹ کے مطابق پولیو وائرس بلدیہ ٹائون، گڈاپ، ناظم آباد اور کیماڑی کی یوسیز میں پایا گیا ہے۔شہر میں بچوں کے پولیو وائرس سے متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر تمام 39 یوسیز میں ہنگامی بنیادوں پر انسداد پولیومہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان کے مختلف شہروں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، نیشنل پولیو لیب کی رپورٹ میں 5شہروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک کے پانچ مختلف شہروں کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، نیشنل پولیو لیب نے سیوریج میں پولیو کی تصدیق کی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور، سوات، راولپنڈی کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بنوں اور جنوبی وزیرستان کے علاقے میں بھی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق رواں برس بنوں کے سیوریج میں آٹھویں بار پولیو وائرس پایا گیا ہے، رواں برس پشاورکے سیوریج میں چوتھی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے۔رواں برس راولپنڈی اور سوات کے سیوریج کے پانی میں تیسری بار پولیو وائرس پایا گیا ہے جبکہ جنوبی وزیرستان کے سیوریج میں پہلی بار پولیو وائرس سامنے آیا ہے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلز 30اگست تا8ستمبر لئے تھے، رواں برس 27ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ رواں برس کے پی کے17ماحولیاتی سیمپلزمیں پنجاب کے8 ماحولیاتی سیمپلز میں اورسندھ کے ایک، اسلام آباد کے ایک سیمپل میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیوریج سیمپلز میں موجود پولیو وائرس کی جنیاتی تشخیص جاری ہے، 2021میں65ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔