میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بنوریہ قبضہ گروپ کا نشانہ پوش علاقوں کی مسجدیں

بنوریہ قبضہ گروپ کا نشانہ پوش علاقوں کی مسجدیں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

دھوراجی کی مریم مسجد پر قبضے کے لیے بنوریہ قبضہ گروپ نے مقامی تھانے کے ایس ایچ او کو بھی لالچ کے ساتھ ملوث کیا
مفتی نعیم مرحوم کی کالی میراث کے وارث مفتی نعمان ابھی تک قبضوں کے اس پورے کھیل کو برقرار رکھے ہوئے ہیں
کراچی( نمائندہ جرأت)بنوریہ قبضہ گروپ کی نگاہیں ہمیشہ پوش علاقوں کی طرف ہوتی ہیں۔ تاکہ وہاں سے زیادہ مال بٹورا جاسکے۔مفتی نعیم مرحوم کی مال بناؤ تعلیمات پر اُن کے بیٹے مفتی نعمان اور مولانا فرحان پوری طرح عمل پیرا ہیں۔ چنانچہ بنوریہ قبضہ گروپ نے دھورا جی کی مشہور مریم مسجد کو بھی اپنا ہدف بنارکھا ہے۔ مریم مسجد کی تعمیر و توسیع کرنے والے اصل لوگ مولانا الیاس زکریا اور اُن کے ساتھی ہیں۔ وہ ہی یہ مسجد اور اس کا مدرسہ چلاتے ہیں۔ مگر مفتی نعیم مرحوم کے بنائے گئے قبضہ گروپ نے مولانا الیاس زکریا کے خلاف ایک مہم چلائی اور یہاں ایک دوسرا گروپ حاجی امین کا کھڑا کیا ہے۔ بنوریہ قبضہ گروپ نے ان پر ہاتھ رکھ کر انتہائی مذموم طریقے سے مسجد کے اندر گھسنے کی سازش کی۔ اس حوالے سے قبضہ گروپ نے مقامی تھانے کے ایس ایچ او کو بھی لالچ کے ساتھ ملوث کیا۔ مگر یہ سارا کھیل مولانا الیاس زکریا اور اُن کے ساتھیوں نے پوری طرح ناکام بنایا۔ تاہم بنوریہ قبضہ گروپ نے اپنی بدترین مہم مریم مسجد کی انتظامیہ کے خلاف جاری رکھی۔ مفتی نعیم مرحوم کی کالی میراث کے وارث مفتی نعمان ابھی تک قبضوں کے اس پورے کھیل کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ مفتی نعمان کے خلاف کراچی کے تمام مذہبی حلقوں میں ایک لاوا پک رہا ہے۔ جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ مگر ان عاقبت نااندیشوں نے اپنی لامحدود حرص کے باعث مذہبی طبقے کی بدنامی کی پروا نہ کرتے ہوئے اپنے مساجد کے خلاف اپنے مذموم کھیل ابھی تک بند نہیں کیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں