میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طالبان کا عبوری کابینہ میں 10 نئے وزرا کے ناموں کا اعلان

طالبان کا عبوری کابینہ میں 10 نئے وزرا کے ناموں کا اعلان

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۲ ستمبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

طالبان نے عبوری کابینہ میں مزید 10 نئے وزرا کو شامل کیا ہے تاہم یہ وزرا مختلف وزارتوں میں نائبین کے طور پر ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ عالمی میڈیا کے مطابق طالبان نے امارت اسلامیہ افغانستان کی عبوری کابینہ میں وزارت دفاع، داخلہ، توانائی، تجارت، صحت اور قومی اولمپک کمیٹی میں 10 نائب وزرا کو شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بار بھی خاتون کو یا کسی اور جماعت کے رکن کو کابینہ میں جگہ نہیں دی گئی۔نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس جن 10 نئے نائب وزرا کے ناموں کا اعلان کیا ہے ان میں ڈاکٹر قلندر عباد، قائم مقام وزیر صحت، ڈاکٹر عبدالباری عمر، نائب وزیر صحت، ڈاکٹر محمد حسن غیاثی، نائب وزیر صحت، حاجی نورالدین عزیزی، قائم مقام وزیر تجارت، حاجی محمد بشیر، نائب وزیر تجارت، حاجی محمد عظیم سلطان زادہ، نائب وزیر تجارت، ملا محمد ابراہیم، نائب وزیر داخلہ، ملا عبدالقیوم ذاکر، نائب وزیر دفاع، انجینئر نذر محمد متمن، قائم مقام چیئرمین، نیشنل اولمپک کمیٹی، انجینئر مجیب الرحمان عمر، نائب وزیر توانائی شامل ہیں ۔یاد رہے کہ اگست کے وسط میں افغانستان کا مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد طالبان نے 7 ستمبر کو 33 رکنی عبوری کابینہ کا اعلان کیا تھا جس میں وزیر اعظم ملا حسن اخوندزادہ جب کہ نائب وزرائے اعظم ملا عبدالغنی برادر اور عبدالسلام حنفی مقرر کیے گئے تھے۔33 رکنی عبوری کابینہ میں بھی کوئی خاتون شامل نہیں تھیں اس لیے امید کی جارہی تھی کہ عالمی دبائوکو مدنظر رکھتے ہوئے طالبان اس بار کسی خاتون کو کابینہ میں شامل کرلیں گے تاہم ایسا نہ ہوسکا۔اسی طرح کابینہ کی توسیع میں مخلوط حکومت کے قیام کے عالمی دبائو کو بھی مسترد کردیا گیا اور کابینہ کے ارکان کی اکثریت قندھار اور پکتیا صوبوں سے تعلق رکھتی ہے اور زیادہ تر طالبان کے بانیان ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں