انگلینڈ،نیوزی لینڈکیخلاف قانونی کارروائی کرینگے،فوادچودھری
شیئر کریں
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اپوزیشن کو حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دینا چاہیے ، ہم انتخابی اصلاحات کے لئے کوشاں ہیں ورنہ حکومت کیلئے انتخابات میں دھاندلی کرنا کوئی مشکل بات نہیں ہوگی ،انتخابات نئی مردشماری کے تحت ہوں گے،حکومت سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد ہٹا سکتی ہے،سینما انڈسٹری کی بحالی کے لیے اقدامات ضروری ہیں،عالمی منڈی میں مہنگائی اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دراصل مہنگائی کا باعث ہے،کرکٹ سیریز منسوخ ہونے سے صرف پی ٹی وی کو کروڑوں کا نقصان ہوا،کرکٹ سیریز کی منسوخی پر قانونی چارہ جوئی کریں گے۔وفاقی کابینہ سے متعلق پریس بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو اعتراض کے ساتھ انتخابی اصلاحات پر بھی تجویز دینی چاہیے تاہم اصل مسئلہ یہ ہے کہ اپوزیشن کے لیے کرسیاں اوپر نہیں ہوئی بلکہ کرسیاں ان کیلئے نیچے آئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن صرف پیسے بچانے کے لیے انتخابی اصلاحات پر سیاست کررہی ہے، اگر آج ہم ان کو کہہ دیں کہ جو پیسے آپ کے پاس ہیں ان کا کوئی حساب کتاب نہیں ہوگا تو یہ سارے ریٹائر ہو جائیں گے۔فوادچوہدری نے کہا حکومت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ ہم سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد ہٹا سکتے ہیں، اس وقت سوشل میڈیا قوانین سے متعلق دو اہم پہلو پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کمپنیوں کو گرفت میں لایا جائے جو بچوں کی فحش ویڈیوز بنانے یا اسے پوسٹ کرنے میں ملوث ہیں، اس کے لیے پی ٹی اے کام کررہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ان کے خلاف گھیرا تنگ کررہی ہے جو انفرادی طور پر قابل اعتراض ویڈیوز بناتے ہیں، سوشل میڈیا کے رولز پر ایک نئی بحث شروع کی جارہی ہے، وزیر انسانی حقوق اس کی صدارت کررہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 7ویں مردم شماری میں پہلی مرتبہ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، 18 ماہ میں مردم شماری مکمل ہوگی اس ضمن میں مزید تفصیلات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جبکہ یہ بات طے ہے آئندہ انتخابات نئی حلقہ بندیوں اور مردشماری کے تحت ہوگا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ان لوگوں کو بہت مایوسی ہوگی جو کہہ رہے تھے الیکشن رواں برس ہوجائیں گے، یہ ایک قانونی عمل ہے جو جاری رہے گا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے ملک میں سینما اور فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے علاقائی ممالک سے فلموں کی درآمد مقامی سینما میں دکھانے کی اجازت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ کینیڈین پنجابی، ایرانی، ترکش کی مویز ملک میں آسکیں گی تاکہ سینما بحال ہوسکیں جبکہ اس انڈسٹریز کو ٹیکس کی مد میں پہلے ہی ریلف حاصل ہے۔مہنگائی سے متعلق سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ جو ممالک گیس میں خود کفیل اور تیل درآمد کرتے ہیں، ان ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تیل اور گیس کی قیمتیں کم ہیں۔