میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غریب آدمی کا معیارزندگی بلند دیکھنا عمران خان کا نصب العین ہے ،فردوس عاشق

غریب آدمی کا معیارزندگی بلند دیکھنا عمران خان کا نصب العین ہے ،فردوس عاشق

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ ستمبر ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غریب آدمی کا معیارزندگی بلند دیکھنا عمران خان کا نصب العین ہے ۔ ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان عام آدمی کے ساتھی ہیں، غریب آدمی کا معیارزندگی بلند دیکھنا عمران خان کا نصب العین ہے ، صحت انصاف کارڈ اور احساس پروگرام وزیراعظم عمران خان کی محروموں، غریبوں اور بے کسوں کا ہاتھ تھامنے اور انہیں سماجی و معاشی خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کا عملی اظہار ہیں،یہ دونوں پروگرام غریب اور نادار افراد کے تحفظ کے لیے سنگ میل ثابت ہوں گے ۔ بیماری سے بڑھ کر کوئی بے بسی نہیں ہوتی۔انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کا مقصد ملک بھر سے غریبوں کو غربت کی لکیر سے نکال کر معاشی ترقی کا حصہ بنانا اور عدم مساوات کا خاتمہ ہے ،صحت کارڈ سے ان غریبوں اور ناداروں کا علاج ممکن ہورہا ہے جو اپنے مالی حالات کے پیش نظر ہسپتا لوں کا رخ نہیں کر پاتے ، صحت کارڈ سے ملک میں ایک کروڑ پانچ لاکھ گھرانے مستفید ہوں گے اور انہیں سرکاری ہسپتا لوں میں 720000 روپے تک مالیت کا علاج مفت فراہم کیا جائے گا ، وزیراعظم کے ویژن کے مطابق آئندہ 2 برسوں میں یہ کارڈ ڈیڑھ کروڑ افراد میں تقسیم کر دیے جائیں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں