وزیراعلیٰ سندھ کی شہید میجر عدیل کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
ویب ڈیسک
اتوار, ۲۲ ستمبر ۲۰۱۹
شیئر کریں
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ شہید میجر عدیل کے گھر آئے اور اہلخانہ سے تعزیت کی، مراد علی شاہ نے وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلی سندھ نے شہید میجر عدیل کے والدین کو ہر قسم کے تعاون کرنے کی پیشکش کی، انہوں نے کہا کہ شہید کی فیملی کی خدمت کیلئے حاضر ہوں۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میجرعدیل نے ملک کی خاطرجان کا نذرانہ پیش کیا،شہدا ہماراسرمایہ ہیں، تمام شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے شہید کے اہلخانہ کے ہمراہ شہید کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور بچوں سے شفقت کا اظہار کیا۔