میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ درست ہے ، بھارتی فوجی سربراہ کی ہرزہ سرائی جاری

پاکستان سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ درست ہے ، بھارتی فوجی سربراہ کی ہرزہ سرائی جاری

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہ کرنا بھارتی حکومت کا درست فیصلہ ہے ۔بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کا پاکستان کیخلاف ایک اور بیان سامنے آ گیا ، جس میں انہوں نے مذاکرات نہ کرنے کو درست فیصلہ قرار دیا ہے ۔اپنے بیان میں بھارتی فوجی سربراہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کیساتھ مذاکرات نہ کرنا ہماری سرکار کا فیصلہ درست ہے کیونکہ مذاکرات اور دہشت گردی ایک ساتھ نہیں چل سکتے ۔جنرل بپن راوت نے کہا کہ آپ کچھ ایسا کر کے دکھا دیں کہ ہم سمجھیں آپ دہشت گردی کو بڑھاوا نہیں دے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ماحول میں مذاکرات کرنا صحیح نہیں، بھارتی سرکار کا فیصلہ درست ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی اپنے ایک بیان میں انڈین آری چیف نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی فوج سے بدلہ لینے کا وقت آ گیا ہے ، تاہم ہم اپنی حکمت عملی کو آشکار نہیں کریں گے کیونکہ عسکری کارروائی ہمیشہ سرپرائز ہوتی ہے ، پاکستان کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے گا۔ ہم پاکستانی فوج کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، پاکستان کو درد محسوس کرانا چاہتے ہیں۔بھارتی آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہتھیاروں کی ضرورت ہے ، خریدتے رہیں گے ۔ پاکستان جو کرتا ہے کرتا رہے ، جوابی اقدامات بھی ہونگے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں