میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منی لانڈرنگ کیس : اومنی گروپ کے19اداروں کے بینک اکانٹس منجمد

منی لانڈرنگ کیس : اومنی گروپ کے19اداروں کے بینک اکانٹس منجمد

ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ ستمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ اسکینڈل میں اومنی گروپ کے19اداروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں، ان اکاؤنٹس میں33کروڑ روپے سے زائد رقم موجود ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے بینکنگ کورٹ میں جعلی اکاؤنٹس سے متعلق اربوں روپے کے منی لانڈرنگ اسکینڈل کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، ایف آئی اے کی ہدایت پر اومنی گروپ کے19اداروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے۔رپورٹ کے مطابق ان اداروں کے بینک اکاؤنٹس میں 33کروڑ روپے سے زائد رقوم موجود ہے، دوسری جانب اومنی گروپ نے بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔اومنی گروپ نے موقف اختیار کیاہے کہ مختلف بینکوں میں ہمارے اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں جبکہ مذکورہ اکاؤنٹس کا تعلق اداروں کے مالی لین دین سے ہے، اومنی گروپ کے درخواست پر عدالت نے ایف آئی اے تفتیشی افسر سے جواب طلب کرلیا، عدالت نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کو بھی نوٹس جاری کردیاہے۔جن اداروں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے گئے ہیں ان میں انصاری شوگرملز، چیمبرشوگرمل، ٹنڈوالہ یار شوگر ملز، سجاول اینگروفارمز، پاک ایتھنول، اومنی پولیمر پیکچر، اومنی پرائیویٹ لمیٹڈ، خوصکی شوگرملز،لار شوگر ملز، اومنی ایسوسی ایشن، دادو انرجی، شکارپور پاور، اومنی ویلفیئر فانڈیشن بھی شامل ہیں


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں