برطانوی شہزادی میگھن مارکل کااپنی کھانا پکانے کی کتاب کا اجرا
ویب ڈیسک
هفته, ۲۲ ستمبر ۲۰۱۸
شیئر کریں
برطانوی شہزادی میگھن مارکل نے اپنی پہلی شاہی مہم کے تحت ’کک بک ‘ لانچ کر دی۔لندن میں ہوئی تقریب میں شہزادی ،ان کی والدہ اورشہزادہ ہیری بھی شریک ہوئے۔ میگھن کی شادی کے بعد ان کی والدہ نے کسی بھی شاہی تقریب میں پہلی بار شرکت کی ہے۔میگھن مارکل کی جانب سے یہ اقدام گزشتہ سال گرین فیلڈ ٹاور میں آگ لگنے سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیلیے اٹھایا گیا تھا۔