میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آج دنیا دیکھ لے شمالی وزیرستان میں امن جیت گیا، آرمی چیف

آج دنیا دیکھ لے شمالی وزیرستان میں امن جیت گیا، آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں تاریخی اور کامیاب ایونٹ نے ثابت کردیا کہ ہم ثابت قدم رہ کر مشکلاف پر قابو پانے والی قوم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ، پشاور زلمی، میڈیا اور فاٹا کے بہادر لوگوں کا تاریخی میچ کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں امن کی فتح ہوئی ہے اور یہ نیا پاکستان اور نیا شمالی وزیرستان ہے۔ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم امن پسند قوم ہیں اور آج دنیا نے دیکھ لیا کہ باحوصلہ قومیں کس طرح مشکل حالات پر قابو پاتی ہیں، آج کے ایونٹ کے بعد یہ ثابت ہوگیا ہے کہ ہم ثابت قدم رہ کر مشکلات پر قابوپانے والی قوم ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ امن کپ کے ذریعے ثابت کریںگے پاکستان پرامن ملک ہے دہشتگردی کو دوبارہ پنپنے نہیں دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آرکے مطابق نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی کا عمل تقریباً مکمل ہوگیاہے،میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ فاٹا میں شہریوں کو تمام سہولیات میسر ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں