میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شاہد خاقان عباسی وزیراعظم نہیں نواز شریف کے نوکر ہیں، عمران خان

شاہد خاقان عباسی وزیراعظم نہیں نواز شریف کے نوکر ہیں، عمران خان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

جہلم (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے پیروں پر لیڈر بنتا تو یہ نہ پوچھتا مجھے کیوں نکالا،لیڈر کاغذات دکھانے اور کسی کے کہنے سے نہیں جدوجہد سے بنتا ہے۔ مریم اور بلاول نے ایساکیا کیا کہ انہیں لیڈر بنا دیا گیا شاہد خاقان عباسی وزیراعظم نہیں شریف خاندان کے نوکر ہیں، وزیراعظم وہ کام کر رہے ہیں جو نریندر مودی اور امریکہ کر رہا ہے اقامہ آصف پہلے اپنی صفائی کرے عوام کا خون چوسنے والوں کو شکست دیکر نیا پاکستان بنائیں گے، جہلم میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نوجوان اپنے ذہنوں میں ڈال لیں کہ ٹیم وہ فتح حاصل کرتی ہے جس کے کھلاڑی اپنے لئے نہیں ٹیم کے لئے کھیلتے ہیں 70اور90کی دہائی میں پاکستان کی بہترین ٹیم تھی ہم وہ نہ کر پائے جو کرنا چاہیئے تھا، جبکہ 80کی دہائی کی کمزور ٹیم نے ورلڈ کپ جیتا، انہوں نے کہا کہ میں جو ٹیم بنا رہا ہوں وہ اپنی ذات کیلئے نہیں ملک اور قوم کے لئے کھیلیں گے اور جب قوم کے لوگ قوم کیلئے کھیلنا شروع کر دیں تو قوم جیت جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارے دیہات میں تھانے کچہری میں غریب پر ظلم ہوتا ہے ،جبکہ کسی بڑے کی چوری پکڑی جائے اور عدلیہ فیصلہ دے تو وہ پوچھتا ہے مجھے کیوں نکالا اور ملک سے باہر بھاگ جاتا ہے، انہوں نے کا کہ دورا معاشی انصاف ہے انصاف کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا جب امیر اور غریب میں فرق نہ ہو تو معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا جب کمزور طبقہ اوپر آتا ہے تو پورا معاشرہ اوپر آجاتا ہے اور جب امیر طبقہ آگے چلتا ہے تو اپنی امید سے امیر تر ہوتے ہیں، ہمارے ملک میں حکمران طبقہ امیر اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کا پیسہ چوری کر کے باہر لے جاتے ہیںاور غریب پر قرضوں کا بوجھ بڑھتا ہے، انہوں نے کہا کہ جرمنی اور جاپان میں کوئی امیر ہو یا غریب حکمران ہو یا عام آدمی ہر بچہ سرکاری اسکولوں میں پڑھتا ہے ہمارے سرکاری اسکولوں میں استاد ہی نہیں ملتے۔ عمران خان نے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں 700سال تک مسلمان آگے تھے اب یورپ آگے ہو گیا، مسلمان پیچھے رہ گئے، کیونکہ مسلمان دنیا میں بادشاہت تھی مغرب اور یورپ میں جمہوریت آ گئی اس لیے وہ آگے نکل گئے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو بڑے لیڈر تھے، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے کیا کارنامہ کیا کہ وہ ایک پارٹی کے چیئر مین بن گئے، بلاول بھٹو اور اعتزاز کا کیا مقابلہ ہے، بلاول بھٹو اور مریم نواز نے کیا کیا کہ انہیں آگے لایا جا رہاہے، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اپنی زندگی میں کوئی کام نہیں کیا وہ ملک کیسے چلائیں گے، انہیں عوام کی فکر کیسے ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں