میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارتی اداکارہ پریانکا نے ملالہ کو لڑکیوں کے لیے رول ماڈل قرار دیدیا، ملاقات کی تصویر شیئر

بھارتی اداکارہ پریانکا نے ملالہ کو لڑکیوں کے لیے رول ماڈل قرار دیدیا، ملاقات کی تصویر شیئر

ویب ڈیسک
جمعه, ۲۲ ستمبر ۲۰۱۷

شیئر کریں

ممبئی/ نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پریانکا نے نیویارک میں نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی ہے۔پریانکا نے اپنی اور ملالہ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ملالہ کی ہمت، عزم اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں مستقبل میں ملالہ کی زندگی پر ناول لکھنا چاہتی ہوں اور بتانا چاہتی ہوں کہ یہ چھوٹی سی لڑکی کتنی اسمارٹ، متاثر کن شخصیت کی مالک ، حوصلہ افزا اور مزاحیہ ہے، انہوں نے ملالہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملالہ آپ تمام لڑکیوں اور لڑکوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔علاوہ ازیں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ تعلیم میں سرمایہ کاری کے بغیر کوئی بھی سرمایہ کاری منافع بخش نہیں ہوگی ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے نیویارک میں نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ملاقات کی جس میں ملالہ یوسفزئی نے وزیراعظم کو پاکستان میں تعلیم خصوصاً خواتین کی تعلیم کے فروغ کیلئے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان میں تعلیم کے چمپئن ثابت ہوںگے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان میں تعلیم خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ملالہ یوسفزئی کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کے ایجنڈا میں پہلی ترجیح ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں