میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مخدوم ہاؤس بمقابلہ سندھ حکومت،کارکردگی اورا من وامان پرمعارکہ آرائی

مخدوم ہاؤس بمقابلہ سندھ حکومت،کارکردگی اورا من وامان پرمعارکہ آرائی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) مخدوم ہاؤس کھل کر سندھ حکومت کارکردگی کے خلاف میدان میں آگیا، رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان کا آئی جی سندھ کو خط، سندھ میں امن امان کی صورتحال خراب ہے، ہندو خاندان نقل مکانی کر رہے ہیں، بریفنگ کا اہتمام کریں، خط، تفصیلات کے مطابق سندھ میں پیپلزپارٹی کے دو گروپوں میں محاذ آرائی عروج پر پہنچ گئے اور مخدوم ہاؤس پیپلزپارٹی کی کارکردگی پر کھل کر میدان میں آ گیا ہے، کچھ روز قبل سروری جماعت کے روحانی پیشوا اور رکن قومی اسمبلی مخدوم جمیل الزمان نے کراچی میں کے فور واٹر منصوبے کی تکمیل کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا تھا اور یہ پہلے بار ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی کے منتخب رکن قومی اسمبلی نے پارٹی اور سندھ حکومت کو بائے پاس کرکے برائے راہست وفاق کو کے فور منصوبے کی تکمیل کیلئے خط لکھا، مخدوم جمیل الزمان نے دوسرا خط آئی جی سندھ کو لکھتے ہوئے امن مان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بد امنی کے باعث ہندو خاندان نقل مکانی کر رہے ہیں، آئی جی سندھ بریفنگ کا اہتمام کریں تاکہ بریفنگ پر وہ اس حساس مامعاملے پر قومی اسمبلی میں آواز اٹھائیں، مخدوم جمیل الزمان کی سیکرٹری کی جانب سے آئی جی سندھ کو خط لکھ گیا جبکہ اس قبل بھی مخدوم جمیل الزمان نے آرمی چیف کو سندھ میں امن امان کی صورتحال پر مداخلت کی اپیل کی تھی، ذرائع کے مطابق مخدوم خاندان نے اپنے سیاسی و سماجی طاقت دکھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سندھ حکومت پر کھل کر تنقید شروع کردی ہے، ذرائع کے مطابق مخدوم خاندان کی جانب سے پارٹی میں موجود دوسرے ناراض لوگوں سے بھی رابطے کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں مبینہ طور بشیر میمن کو گورنر بنانے کی تجویز سامنے آنے کے بعد بھی مخدوم ہاؤس سرگرم ہوگیا ہے.۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں