قائمہ کمیٹی اجلاس،5 ہزارروپے کانوٹ ختم کرنے کی تجویز
ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
سینیٹ قائمہ کمیٹی خزانہ میں پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کی تجویز پیش کردی گئی۔ رکن کمیٹی محسن عزیز نے دعویٰ کیا پانچ ہزار روپے کا نوٹ کرپشن سمیت دیگر مسائل کی وجہ بن رہا ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے واضح کیا کہ پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیںسینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی رکن سینیٹر محسن عزیز نے کہا پانچ ہزار روپے کا نوٹ بند کیا گیا تو مارکیٹ میں تین ہزار کا فروخت ہورہا ہوگا۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کی تجاویز آتی رہی ہیں لیکن اْنھیں نہیں مانا گیا۔ دسمبر تک تمام کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن تبدیل کر رہے ہیں جن میں پانچ ہزار کا نوٹ بھی شامل ہے۔ ایک نوٹ پلاسٹک کا متعارف کروایا جائے گا اور اس کی لاگت۔ پائیداری، سیکیورٹی فیچر دیکھے جائیں گے۔