میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف کا پاکستان کو قرضہ دینے سے انکار

آئی ایم ایف کا پاکستان کو قرضہ دینے سے انکار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۲ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

شرائط پوری نہ ہونے پر آئی ایم ایف کا پاکستان کو قرضہ دینے سے انکار، آئی ایم ایف کے اگلے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بھی پاکستان کا کیس شامل نہ کیے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر بیل آؤٹ پیکیج کی منظوری مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے شرائط پوری نہ ہونے پر پاکستان کو قرضہ دینے سے انکار کرتے ہوئے بیرونی فنانسنگ کی ضروریات پوری کرنے سے متعلق عائد شرط پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کی حتمی منظوری ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں دی جانا تھی تاہم ایجنڈے میں پاکستان کا نام شامل نہیں کیا گیا۔عالمی مالیاتی فنڈ کے 30 اگست تک کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے نئے شیڈول میں بھی پاکستان کا نام شامل نہیں۔ بورڈ 28 سے 30 اگست تک ویت نام سمیت 3 ملکوں کی درخواستوں پر غور کرے گا تاہم پاکستان کیلئے نئے قرض پروگرم کی منظوری اگلے ماہ تک مؤخر کردی گئی۔اس سے قبل عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کے 28 اگست تک کا شیڈول سامنے آیا تھا جس میں پاکستان شامل نہیں تھا تاہم امید کی جارہی تھی کہ پاکستان کا نام بعد کے اجلاسوں میں شامل کیا جاسکتا ہے مگر ایسا نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق دوست ممالک سے 12 ارب ڈالر قرض بروقت روول اوور نہ ہونا بیل آوٹ پیکیج کی منظوری میں رکاوٹ قرار دی جاہی ہے، آئی ایم ایف نے اجلاس سے پہلے ایکسٹرنل فنانسنگ کی یقین دہانیوں کی شرط لگارکھی ہے۔پاکستان کے پاس سعودی عرب کے 5 ارب، چین 4 ارب اور یو اے ای کے 3 ارب ڈالر ڈیپازٹس ہیں، حکومت 12 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس رول اوور اور کمرشل قرض کی ری فنانسنگ کیلئے کوشاں ہے۔ پاکستان نے رواں سال کمرشل قرض سمیت 26 ارب 40 کروڑ ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں کرنی ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف لیول معاہدہ 12 جولائی کو ہوا تھا۔ وزیر خزانہ بورڈ میٹنگ رواں ماہ کے آخر میں ہونے کا امکان ظاہر کرچکے ہیں۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق اسٹاف لیول معاہدے کے بعد ایگزیکٹو بورڈ اجلاس چار سے 6 ہفتوں میں ہوتا ہے۔ آئی ایم ایف کا پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر کا نیا قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں