میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے، ہم کام چاہتے ہیں لڑائی نہیں، حافظ نعیم الرحمن

کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے، ہم کام چاہتے ہیں لڑائی نہیں، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
منگل, ۲۲ اگست ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کی فراہمی کا نظام ہے، ہم کام چاہتے ہیں لڑائی نہیں۔ایم ڈی واٹر بورڈ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 18 سے 20 سال پہلے نعمت اللہ خان کے دور میں کے فور پر کام شروع ہوا تھا، بڑا مسئلہ پانی کی فراہمی کا نظام ہے، ہم اس میں تیز رفتاری سے کام چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے 9 ٹاؤنز میں منتخب نمائندے موجود ہیں، آرٹیکل 140 اے پاور کی منتقلی کا کہتا ہے، ہمارے پاس پروفیشنل لوگ موجود ہیں، ان سے کام لینے کی ضرورت ہے، انڈسٹریز کے پانی چوری کو روکنا ہوگا، ہم تعاون کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیوریج کا مسئلہ بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، ہنگامی بنیادوں پر سیوریج کی لائنز کو نالے میں کنیکٹ کرنا ہے، اب پچھلا دور ختم ہونا چاہیے۔امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہائیڈرنٹس کو بند ہونا چاہیے، ہائیڈرنٹس کو صرف ہنگامی بنیادوں پر چلنا چاہیے، ہم پازیٹو ہو کر آئے ہیں، واٹر کارپوریشن کو اب عملی اقدام اٹھانا چاہئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں