ڈالرکی اڑان جاری،اوپن مارکیٹ میں306کا ہو گیا
شیئر کریں
انٹربینک مارکیٹ میں روپے کی قدر میں ایک روپے 52 پیسے کمی ہوئی جس کے نتیجے میں ڈالر مہنگا ہو کر 306 روپے کا ہوگیا۔انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں ایک روپے 52 پیسے کی کمی ہوئی ہے، جس سے مالیاتی خسارے میں گزشتہ ہفتے سے اضافہ ہوا ہے۔گرین بیک کرنسی دوپہر ایک بجے کے قریب انٹربینک مارکیٹ میں 298.65 روپے کی ریکارڈ سطح پر فروخت ہو رہی تھی، تاہم اب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 روپے کا ہو گیا ہے۔ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مقامی کرنسی (روپیہ) کل 297.13 روپے پر بند ہوئی تھی۔ بروکریج کمپنی عارف حبیب کے ریسرچ کے سربراہ طاہر عباس نے بتایا کہ انہیں توقع ہے کہ فی الحال روپیہ ڈالر کے مقابلے 295 اور 305 کے درمیان ٹریڈ کرے گا۔طاہر عباس نے کہا کہ گراوٹ کا رجحان بنیادی طور پر درآمدی پابندیوں میں نرمی اور گڈز اور سروسز کے بیک لاگ کی منظوری سے منسوب ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملٹی نیشنل کارپوریشنز روپے کے اخراج کو آگے بڑھاتے ہوئے کچھ منافع واپس کرنے میں کامیاب ہوئیں۔